سعودی عرب میں رمضان المبارک 6 مئی سے شروع ہونے کا امکان

سعودی عرب میں رمضان المبارک 6 مئی سے شروع ہونے کا امکان

جدہ : سعودی عرب کی اسلامی رصد گاہ اور فلکیات کے عالمی مرکز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز پیر6 مئی کو ہوگا۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اسلامی رصد گاہ اور فلکیات کے عالمی مرکزکے رکن سامی عبید الحربی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں برس رمضان المبارک 6 مئی کو شروع ہو گا اور اس کے 30 روزے ہوںگے تاہم شرعی رویت ہی سے رمضان کے آغاز اور اختتام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کا چاند 5 مئی 2019ءکو رات ایک بجکر45 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ شعبان 30 دن کا ہوگا۔