نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ

نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ
نواز شریف نے شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود پارٹی کارکنان سے مصافحہ کیا۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ نوازشریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچے۔ اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


نواز شریف نے شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود پارٹی کارکنان سے مصافحہ کیا۔

شریف میڈیکل کمپلیکس میں سابق وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا طبی معائنہ کریں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم وہ اپنی ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔