مودی کی فلم پر اپنا نام دیکھ کر جاوید اختر برہم

مودی کی فلم پر اپنا نام دیکھ کر جاوید اختر برہم

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف شاعر، گیت نگارجاوید اختر بھی نریندر مودی کی چالبازی کا شکار ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق جاوید اختر نے نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کے پوسٹر میں اپنانام دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں فلم کے گیت نگار کے طور پر ان کا نام لکھا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیاکو دیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ میں نے مودی کی فلم کا کوئی گیت نہیں لکھا ۔میرا نام غلط استعمال کیاجارہاہے۔ جاوید اختر نے کہا میں فلم کے پوسٹر پر اپنا نام دیکھ کر شدید حیرت میں مبتلا ہوں۔