سنیپ چیٹ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف

سنیپ چیٹ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاس اینجلس : سنیٹ چیٹ ایک ایسی موبائل ایپ ہے جس نے گزشتہ کچھ عرصہ میں حیران کن طور پر دنیا بھر کے موبائل یوزرز کی دلچسپی حاصل کی ہے۔لیکن اب ایک ایسی خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے جس کے مطابق سنیپ چیٹ ایک خفیہ آئی ٹی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اس خفیہ منصوبے کا نام ایک امریکی اخبار سامنے لایا ہے جسے ’’گنیک‘‘ کہا گیا ہے۔ یہ ایک گیمنگ پلیٹ فارم ہو گا جو کہ گیمنگ کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی دنیا لا رہا ہے۔یہ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اس پر تحقیقی کام ہو چکا ہے جبکہ یہ منصوبہ  چند ماہ میں مکمل بھی ہو جائیگا ۔ 

سنیپ چیٹ کے ذرائع کا  کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ آئندہ ماہ ہونے والی لاس اینجلس کی نمائش میں بھی سامنے آسکتا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے پورے یقین سے کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔ یہ پراجیکٹ بنیادی طور پر سوشل میڈیا  پلیٹ فارم کا  ہی حصہ ہو  گا  اور  اسے سوشل میڈیا صارفین کے ذریعے ہی کنٹرول کیا جائیگا۔