ایف آئی اے کی سعودی ولی عہد کیخلاف بیان بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

ایف آئی اے کی سعودی ولی عہد کیخلاف بیان بازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر ونگ نے سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف زہر اگلنے والے صارفین کیخلاف مہم شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے ایسے سوشل میڈیا صارفین کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے جنھوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف کسی قسم کی ٹوئیٹ اور فیس بک پر پیغام رسانی کی ہو۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ چودھری عبدالروف راولپنڈی میں ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کارروائی کو یقینی بنائیں ۔

ایف آئی اے کو فراہم کردہ فہرست میں مطیع اللہ جان ، مرتضی سولنگی ، اعزاز سعید ، عمار مسعود ، عمر چیمہ ، احمد وقاص گوریا ، مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن حزب اللہ طاہر اور تعمیر وطن پارٹی شامل ہے۔