سیارہ شکن ہتھیار خلاء میں افراتفری کا باعث ہو سکتے ہیں:امریکی وزیر دفاع

سیارہ شکن ہتھیار خلاء میں افراتفری کا باعث ہو سکتے ہیں:امریکی وزیر دفاع
کیپشن: image by facebook

نیویارک: امریکہ نے خلا میں اپنے ہی سیارے کو تباہ کرنے بعد بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کا اقدام خلا میں افراتفری پیدا کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ خلائی سیارہ شکن ہتھیاروں کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، امریکہ ، چین اور روس کے بعد بھارت دنیا کا چوتھا ملک ہے جس نے خلا کو اپنے ہی سیارے کو تباہ کیا ہے ۔

امریکی نگراں وزیر دفاع پیٹرک شینیہن نے کہا ہے کہ بھارت کو مستقبل میں اس قسم کے اقدام سے گریز کرنا چاہئے ۔

میرا پیغام یہ ہے کہ ہم سب خلاء میں رہتے ہیں تو اِسے برباد نہ کریں ، خلاء میں ہمیں کاروبار کرناچاہیے،  خلاء میں لوگوں کو کام کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔'