ایئر بس اور چینی حکومت کے درمیان اربوں ڈالر کا معاہدہ

ایئر بس اور چینی حکومت کے درمیان اربوں ڈالر کا معاہدہ
کیپشن: image by facebook

بیجنگ:ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس نے چین کے ساتھ 300 طیاروں کی فروخت کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کا تخمینہ دسیوں ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

اے 320 اور اے 350 طیاروں کی فروخت کا یہ معاہدہ چینی صدر شی جن پنگ کے پیرس کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ آرڈر صدر شی کے یورپ کے دورہ کے دوران متعدد معاہدوں میں سے ایک ہے۔

ادھر ایئر بس کا مقابلہ کرنے والی امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ دو طیاروں کے گرنے کے بعد عارضی طور پر اپنے جدید ترین بوئنگ 737 میکس طیاروں کو گراؤنڈ کرنا پڑا۔

ایئربس نے ایک بیان میں بتایا کہ انھوں نے چائنا ایویئشن سپلائیز ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس میں چینی ایئر لائنز کی 290 اے 320 اور دس اے 350 طیاروں کی خرید شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ڈیل کی مالیت 30 ارب یوروز ہے۔