آرمی چیف نے دشمنوں کو واضح پیغام دیدیا,مودی کی نیندیں حرام

آرمی چیف نے دشمنوں کو واضح پیغام دیدیا,مودی کی نیندیں حرام

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک آرمی نے ملکی سیکیورٹی کودرپیش چیلنجزکم کرنے میں اہم کرداراداکیا،پاکستان آرمینے سرحدوں پرجارحیت کابھرپورجواب دیا،چستان ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارافرض ہے کہ ہم بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے بھرپورتعاون کریں، عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ اوراسکول آف انفنٹری اینڈٹیکٹکس کادورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی نے ملکی سیکیورٹی کودرپیش چیلنجزکم کرنے میں اہم کرداراداکیا،پاکستان آرمی نے سرحدوں پرجارحیت کابھرپورجواب دیا۔ آرمیچیف کو آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ،اقتصادی اشاریے اور سیکیورٹی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ، صوبائی حکومت بلوچ عوام کے بہتر مستقبل کےلئے ہر ممکن تعاون کرے گی ،بلوچستان ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارافرض ہے کہ ہم بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے بھرپورتعاون کریں، عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام مسلح افواج کی اصل طاقت ہیں،افواج پاکستان ہمیشہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ۔