وزیراعظم سے پرویز الہیٰ کی ملاقات، اتحادی معاملات پر گفتگو

وزیراعظم سے پرویز الہیٰ کی ملاقات، اتحادی معاملات پر گفتگو
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے اہم ملاقات کی جس میں قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ ملاقات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اتحاد کے معاملات، پنجاب میں قانون سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے دونوں پارٹیوں میں رابطے کو مزید بڑھایا جائے۔ وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے سپیکر کے کردار کو سراہا۔