سونے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 97000 روپے تولہ ہو گیا

سونے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 97000 روپے تولہ ہو گیا

کراچی : سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے،سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 97000 پر پہنچ گئی۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کردیا، رواں ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،سونے کی قیمتوں میں700 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔

خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا 89ہزار 833روپے کا ہو گیا،رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے مہنگا ہوا،رواں کاروباری ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر فی اونس سونا مہنگا ہوا۔