ملک میں کورونا وائر س بے قابو ۔ مزید 57 افراد ہلاک ہوگئے

ملک میں کورونا وائر س بے قابو ۔ مزید 57 افراد ہلاک ہوگئے
کیپشن: ملک بھر میں کورونا بے قابو 57 افراد ہلاک ہوگئے
سورس: file foto

لاہور ، ملک بھر میں کورونا بے قابو ، مزید 57 افراد انتقال کرگئے ۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 4767 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے متعدد شہروں میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے شکار مزید 57 افراد انتقال کرگئے ۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45656 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4767 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں 21 جون کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

گزشتہ سال 21 جون کو کورونا کی پہلی لہر کے دوران ایک دن میں کورونا کے 4951 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4767 کیسز سامنے آئے جو 9 ماہ کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

دوسری طرف حکومت نے ایکبار پھر شہریوں سے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لئےسخت فیصلے کئے گئے ہیں جن میں ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنے والوں کے خلاف مقدمہ در ج کرکے چھ ماہ قید کی سزا کا حکم بھی سنا دیا گیا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو گاڑی ماسک کے بغیر سواری بٹھائے گی اس گاڑی کو بند کر دیا جائے گا ۔