پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی
کیپشن: پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی
سورس: file foto

اسلام آباد، مسلم لیگ ن  اور  پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ہے۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں چل رہے تمام معاملات پر غور کے لیے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں، کسی کی خواہش پر پی ڈی ایم سے کسی جماعت کو نہیں نکالا جا سکتا۔ 

رہنما پیپلز پارٹی نیئربخاری کے مطابق ہم ن لیگی کارکن نہیں جو ایسے لہجے میں بات کریں، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مؤقف ن لیگ کا ہوگا، تمام اپوزیشن جماعتوں کا نہیں۔


نیئر بخاری نے کہا  کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں بات چیت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے  رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم سربراہ کا بیان نا آنے پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے، مولانافضل الرحمان کو درخواست کی ہے کہ ایک دو روز میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلائیں تاکہ پیپلز  پارٹی کے ساتھ بیٹھ کربات کریں اور ان سے سوالات پوچھیں۔