ہولی آئی رے ۔۔۔ وزیراعظم کی ہندوبرادری کو مبارکباد

ہولی آئی رے ۔۔۔ وزیراعظم کی ہندوبرادری کو مبارکباد
کیپشن: ہولی آئی رے ۔۔۔ وزیراعظم کی ہندوبرادری کو مبارکباد
سورس: file foto

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد دی ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ہندوبرادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں ہندوبرادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں آج ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ہولی کا مذہبی تہوار عقیدت و احترام سے منارہے ہیں، پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری بھی اپنی خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کررہی ہے،اس سلسلے میں گھروں اور گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے اقلیتی برادری نے بازاروں سے سجاوٹ کے سامان کے علاوہ آتش بازی کا سامان بھی خریدا ہے۔اس روز لوگ سفید لباس پہنتے ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محظوظ ہوتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں ہندو برداری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے رنگوں کا تہوار قرار دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کے موسم کے خاتمے پر منایا جاتا ہے، دوسری طرف یہ موسمِ خریف کی فصل کی کٹائی کا تہوار بھی ہے، ہولی کے رنگ بھی علامتی ہیں۔ لال کا مطلب محبت اور زرخیزی ہے، ہرا رنگ فطرت کی نمائندگی کرتا ہے، پیلا خوراک کی علامت ہے، جب کہ نیلا وشنو دیوتا سے مناسبت کی بنا پر مذہب اور روحانیت کا نمائندہ ہے۔