لاہور، مریم نوا ز کا گلاخراب ، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دے دیا

لاہور، مریم نوا ز کا گلاخراب ، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دے دیا
کیپشن: مریم نواز کا گلہ خراب ، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا
سورس: file photo

لاہور،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا زکا گلا خراب ہوگیا ۔ تیز بخار اور گلے میں شدید درد کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوا ز کا گلاخراب ہوگیا ہے  تیز بخار اور گلے کی شدید تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹروں نے چند روز آرام کا مشورہ دے دیا ہے ۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق چار روز تک سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں ۔ 
مریم اورنگزیب کے مطابق  مریم نواز شریف کا احتیاط کے طورپر کورونا  ٹیسٹ بھی کروایا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے  ۔ لیکن وہ بخار کی وجہ سے گھر میں آرام کررہی ہیں ۔ 

 ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا تھا ، لیکن مریم نواز شریف طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ڈیا ایم مولانا فضل الرحمان بھی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے گھر میں آرا م کررہے ہیں ۔