راجکپور مجھے " رام تیری گنگا میلی " میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے ، پدمنی کا انکشاف

neonews network,padmini,interview,pakistan,india,bollywood,premrog,

نئی دہلی ، بھارتی اداکارہ پدمنی کولہا پوری نے کہا ہے کہ بھارتی پروڈیوسر اور اداکار راجکپور ان کو سپرہٹ فلم " رام تیری گنگا میلی " میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے انکار کردیا ۔ 

ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ پدمنی کولہا پوری  نے بھارتی  میڈیا سے انٹرویو میں انکشاف کیا  کہ منداکنی اپنے کیرئیر کی پہلی فلم کررہی تھی اور راجکپور نے ان کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا لیکن میں ایسا نہیں کرسکتی تھی ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب راجکپور نے میرے ساتھ فلم کا سکرپٹ ڈس کس کیا تھا تو اس وقت منداکنی والے بولڈ سین کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا ۔ میں سکرین پر کسنگ سین نہیں کرنا چاہتی تھی۔ 

پدمنی کولہا پوری نے کہا  کہ راجکپور نے منداکنی کے کئی فلم پہلے ہی فلما لئے تھے اور ان کو کئی دفعہ سکرین ٹیسٹ کے نام پر مختلف لوگوں کو دکھا کر ان کی رائے بھی لی تھی ۔ منداکنی کو بہت سے لوگوں نے سراہا لیکن اس شوٹنگ کے پنتالیس روز گذرجانے کے باوجود راجکپور مجھے اس کریکٹر کے لئے زور دیتے رہے  ۔وہ ساری شوٹنگ دوبارہ کرنے کو بھی تیار تھے لیکن میں نے انکار کردیا میں نے ان سے کہا کہ میرا شیڈول بہت بزی ہے اس لئے میں آپ کی کوئی اگلی فلم ضرور کروں گی لیکن اس کے بعد انہوں نے مجھے کسی بھی فلم کے لئے آفر نہیں کی ۔ 

ایک سوال کے جواب میں پدمنی کولہا پوری نے کہا کہ مجھے فلم " اک دوجے کے لئے " میں رتی اگنی ہوتری ، فلم " سلسلہ " میں ریکھا اور فلم " تحفہ " میں سری دیوی کی جگہ کاسٹ کرنے کی آفر ز ہوئی تھیں لیکن بعض وجوہا ت کی بنا پر میں یہ رول نہیں کرپائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کیرئیر میں ہر فلم کر بھی نہیں پاتے جو آپ کی قسمت میں ہوتا ہے وہ ہی کرپاتے ہیں ۔ 

پدمنی کولہاپوری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں لتا منگیشکر سے اکثر موبائل پر چیٹنگ کرتی رہتی ہوں وہ میری اب بھی اچھی سہیلی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ پدمنی کولہا پوری نے بطور چائلڈسٹار کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔وہ سپرہٹ میوزیکل فلم " پریم روگ جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ وہ اس وقت فلموں سے دور ہیں لیکن ویب سائٹ کے لئے سیریلز کررہی ہیں ۔