انڈونیشیا کے گرجا گھر میں خودکش حملہ ،2 افراد ہلاک ہوگئے

انڈونیشیا کے گرجا گھر میں خودکش حملہ ،2 افراد ہلاک ہوگئے
کیپشن: انڈونیشیا کے گرجا گھر میں خودکش حملہ ،2 افراد ہوگئے
سورس: screen shot

جکارتہ، انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موٹر سائیکل سوار بمبار نے مکاسر شہر میں گرجا گھر میں گھسنےکی کوشش کی تھی لیکن سیکورٹی گارڈز نے اس کو گرجا گھر کے باہر ہی روک لیا ۔ 

حکام کے مطابق گرجا گھر کے گارڈز کی طرف سے روکنے پر خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا ۔ 

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرجا گھر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق  خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد حملہ آور تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو سیل کردیا ہے ۔ پولیس کسی ممکنہ دھماکے کو روکنے کے لئے کوشاں ہے ۔