اللہ سیاسی بیماروں کو جلد ہدایت اور شفا دے ، شہباز گل

اللہ سیاسی بیماروں کو جلد ہدایت اور شفا دے ، شہباز گل
کیپشن: اللہ سیاسی بیماروں کو جلد صحت دے ، شہبازگل
سورس: file photo

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی بیمار لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو جلد سے جلد صحتیاب کرے چاہے  وہ اپنے ہوں یا پرائے اللہ سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اپنے ٹویٹ میں شہباز گل نے لکھا کہ ایسے لوگ جو سیاسی بیمار ہیں اور جو اپنی ہزیمت سیاسی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لیے جعلی اور جھوٹی بیماری کا دعویٰ کر کے منظر عام سے غائب ہو رہے ہیں اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا ز اور چیئرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان طبعیت خراب ہونے کے باعث چند روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے گھروں میں آرام کررہے ہیں ۔