آئیں !ہم بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ بنائیں: جوبائیڈن کی جانسن کو تجویز

آئیں !ہم بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ بنائیں: جوبائیڈن کی جانسن کو تجویز
کیپشن: آئیں !ہم بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ بنائیں: جوبائیڈن کی جانسن کو تجویز
سورس: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنانے کی تجویز دے دی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک پر بات چیت کی ۔اس دوران جوبائیڈن نے بورس جانسن کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا بورس جانسن کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔

چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت کئی ممالک کو سڑکیں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے ۔ چین کی طرف سے صرف پاکستان میں سی پیک میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔  حال ہی میں چین اور ایران کے درمیان طویل المدتی معاشی اور تزویراتی معاہدہ بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے شدید مخالف ہیں ۔ان ممالک نے چینی منصوبہ روکنے کیلئے کئی ممالک پر دباؤ بھی ڈالا ہے۔ امریکا نے بھی کئی مرتبہ پاکستان پر سی پیک سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔