نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ،احساس ہے لوگوں کو بینکوں سے قرض لینے میں مشکلات ہیں: وزیراعظم

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ،احساس ہے لوگوں کو بینکوں سے قرض لینے میں مشکلات ہیں: وزیراعظم
کیپشن: نیا ہاؤسنگ منصوبہ،احساس ہے لوگوں کو بینکوں سے قرض لینے میں مشکلات ہیں: وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس پیسے نہیں ان کو گھر بنانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں ۔ جو لوگ کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں ان کیلعغ بھی یہ موقع  ہے۔ پہلی دفعہ تنخواہ دار افراد کو موقع دیا جا رہا ہے کہ ان کا اپنا گھر ہو۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹیلی تھان میں خطاب کرتے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یورپ سمیت دیگرممالک میں لوگ بینکوں سے قرضے لے کر گھر لیتے ہیں۔ مجھے احساس ہے لوگوں کو بینکوں سے قرضہ لینےمیں مشکلات آرہی ہیں۔  گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینکوں کو بتانا پڑے گا وہ لوگوں کو آسانیاں فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گھر خریدنے یا بنانےکیلئے سہولتیں فراہم کریں۔اگر لوگوں نے گھر بنانا شروع کردیئے اور پیسے ملنا شروع ہوگئے تو ملک ترقی کرے گا۔کنسٹرکشن سے جڑی کمپنیز کا کام چلنا شروع ہوجائے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ایسا طبقہ جس کے پاس کسی وجہ سے صلاحیت نہیں ان کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہماری پوری کوشش ہے بیواؤں کی لازمی مدد کی جائے۔گورنر سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک عوام کو قرض کی فراہمی میں آسانیاں فراہم کریں۔  ملک کےمستقبل کے لیے یہ سب سے اہم پروجیکٹ ہے۔ ہمارےملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں ۔ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے۔