وزیر اعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ،چند دن میں مصروفیات کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ،چند دن میں مصروفیات کا آغاز کریں گے
کیپشن: Prime Minister Imran Khan, Corona, few days
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی ٹیسٹ رپورٹس بہتر آئی ہیں۔ 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دن تک اپنی سرکاری مصروفیات شروع کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی  تھی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی کہ وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے قبل 2 روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بھی لگوائی تھی۔ اپنا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔