کورونا کی وجہ سے فیکٹریاں اور کاروبار بند نہیں کرسکتے: وزیراعظم 

کورونا کی وجہ سے فیکٹریاں اور کاروبار بند نہیں کرسکتے: وزیراعظم 
کیپشن: کورونا کی وجہ سے فیکٹریاں اور کاروبار بند نہیں کرسکتے: وزیراعظم 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  کورونا کی تیسری لہر شدت والی ہے،بہت احتیاط کریں ۔ سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہیں کی،جس وجہ سے میں کورونا میں مبتلا ہوا۔ میں نے کورونا سے ایک سال احتیاط کی،سماجی فاصلہ بھی رکھا۔کسی شادی میں نہیں گیا،ریسٹورنٹ میں کھانا نہیں کھایا۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ تیسری لہر میں کافی شدت ہے جو انگلینڈ سے آئی ہے۔  اللہ نے مجھ پر اور میری اہلیہ پر کرم کیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ احتیاط کریں ماسک پہنیں ۔لاہور اور پشاور میں کورونا کیسز زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ احتیاط نہ کی تو صورتحال انتہائی سنگین ہوجائے گی.

انہوں نے کہا کہ   کورونا کی وجہ سے اپناملک بندنہیں کرسکتے۔ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے فیکٹریاں اور کاروبار بند نہیں کریں گے لیکن احتیاط تو کرسکتے ہیں۔