ورلڈ میموری چیمپئن: پاکستانی طالبہ ایما عالم نے بھارت اور سویڈن کو ہرادیا

ورلڈ میموری چیمپئن: پاکستانی طالبہ ایما عالم نے بھارت اور سویڈن کو ہرادیا
کیپشن: ورلڈ میموری چیمپئن: پاکستانی طالبہ ایما عالم نے بھارت اور سویڈن کو ہرادیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد:  پاکستان کی ایک اور ہونہار طالبہ  ایما عالم نے ورلڈ میموری چیمپیئن  میں پڑوسی ملک بھارت اور یورپی ملک  سوئیڈن کو ہرادیا ہے۔ 

پاکستانی طالبہ ایما عالم نے کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایما عالم نے طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے اور بھارت اور سوئیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو میں ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے اور گنیز بک میں نام درج ہونے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔

ورلڈ میموری چیمپیئن شپ ذہنی کھیلوں کا ٹورنامنٹ  ہے  جہاں جسمانی کے بجائے دانشورانہ صلاحیتوں کی مہارت کی پیمائش کی جاتی ہے۔