ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک شخص کورونا سے جاں بحق

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک شخص کورونا سے جاں بحق

اسلام آباد: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.66 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مزید 1 مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 186 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 110 مریض شفایاب ہو گئے۔ ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 346 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 86 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 314 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 420 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 426 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں