قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ، تحریک عدم اعتماد پیش

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ، تحریک عدم اعتماد پیش
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس  ہوا جس میں شہباز شریف نےتحریک عدم اعتماد  پیش کردی ہے۔

قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کی۔ تحریک انصاف اور ناراض ارکان ایوان میں نہ ہونے کے برابر تھے۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کی۔ عدم اعتماد پر 146 ارکان کے دستخط ہیں جبکہ 161 اراکین نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔ 

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ جمعرات کو تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں