ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو نامزد کرنے کا فیصلہ 

ن لیگ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو نامزد کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف  کے کسی رکن پنجاب اسمبلی  کو نامزد کرنا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ق لیگ کے حکومت کے ساتھ اتحاد کے بعد ن لیگ نے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے اتحاد کے بعد مسلم لیگ ن نے عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ترین گروپ سے رابطے تیز کردئیے ہیں۔  وزارت اعلی کیلئے ترین گروپ اور علیم خان سے مسلم لیگ ن کی با چیت متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن نے عدم اعتماد کیلئے پہلے ق لیگ کو آفر کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں