وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نامزدگی کے بعد ق لیگ کا بڑا دعویٰ 

Ch Pervaiz Elahi, PMLQ, PMIK, PTI, MQM

لاہور:چوہدری پرویز الہٰی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کے بعد ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ٰ کو منتخب کرانے کےلئے  ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں ،ق لیگ کے تمام اراکین حکومت کے حق میں ووٹ دیں  گے ،انشااللہ وفاق میں بھی نمبرزپورے کرلیں گے۔

نیو نیوز کے پروگرام ’’بولو طلعت حسین کیساتھ ‘‘گفتگو میں کامل علی آغا نے کہا وزیراعلی ٰ کو منتخب کرانے کےلئے  ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں،ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ بہاولپور کو صوبہ بنانے کی وجہ سے ناراض ہیں ،انہیں بھی منا لیں گے ۔

واضح رہے اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعظم سے ملاقات کی بھی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ،مسلم لیگ ق کی جانب سے ملاقات کا پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو بتایا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے اور  اب میں پارٹی کی طرف سے آپ کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی اور اپنی نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں اور آپ کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا اتروں گا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی بھر پور تعاون کرے گی اور مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔