حکومت کا چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

حکومت کا چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چیف جسٹس کے 184/3 کے تحت ازخود نوٹس کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے سوموٹو ایکشن (ازخود نوٹس) کے اختیارات میں تبدیلی کی جائے گی اور اس ضمن میں قانون سازی کر کے ازخود نوٹس کے اختیار کو ریگولیٹ کیا جائے گا اور اس کی وفاقی کابینہ سے آج منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد اسے پارلیمینٹ میں پیش کیا جائے گا، حکومت نے پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس 10 اپریل کو طلب رکھا ہے وہاں یہ معاملہ پیش کر دیا جائے گا۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ازخود نوٹس کے اختیار کا معاملہ بھی پیش کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں