غیر ملکی دو سے زائد موبائل فون سیمیں نہیں رکھ سکتے ،سعودی حکام

 غیر ملکی دو سے زائد موبائل فون سیمیں نہیں رکھ سکتے ،سعودی حکام

ریاض:سعودی ٹیلی کمیونیکیشن حکام نے غیرملکیوں کے دو سے زائد پری پیڈ سمز رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق اب سعودی عرب میں اب تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے غیرملکی دو سے زیادہ پری پیڈ سمز، چاہے وہ وائس یا ڈیٹا کے لئے ہو، استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر ملکیوں کے لئے پری پیڈ سمز کے انتہائی سخت قوانین جاری کردیے ہیں. یہ نیا قانون پوسٹ پیڈ سمز پر اپلائی نہیں ہوگا۔

۰ علاوہ ازیں اس نئے قانون کا اطلاق پہلے سے موجود پری پیڈ سمز پر نہیں ہوگا۔ وہ تمام غیرملکی جن کے پاس پہلے سے دوسے زائد سمز موجود ہیں وہ اپنی سمز کا استعمال جاری رکھ سکیں گے۔  

۰ کوئی بھی غیرملکی اگر اپنی بیوی بچوں کے لئے اضافی سم کارڈ حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ ٹیلی کام سروس کے آفس جا کر براہ راست بات چیت کرسکتا ہے۔  

۰ اگر کوئی اپنی رجسٹرڈ شدہ سم استعمال نہیں کررہا ہے تو وہ اپنی سم کی رجسٹریشن ٹیلی کام کے دفتر جا کر معطل کرواسکتا ہے۔ 
۰ صارفین اپنے نام رجسٹرڈ شدہ سمز دیکھنے کے لئے سروس پرووائڈر کو ایس ایم ایس بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں یا پھرویب سائیٹ پروزٹ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔
۰غیرملکیوں کو نئے سم کارڈ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہی مہیا کیے جائیں گے۔
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی تعداد خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ لہٰذا سعودی ٹیلی حکام نے یہ اقدام ملک کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔