سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے مسلسل 5 سنچریاں بناکر ریکارڈ بنا دیا

سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے مسلسل 5 سنچریاں بناکر ریکارڈ بنا دیا

لندن:سری لنکا کے اسٹائلش بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے مسلسل 5 سنچریاں بناکر ریکارڈ بنا دیا۔سنگارا نے کائونٹی چیمپئن شپ میں گزشتہ 4 میچز میں 136، 105، 114 اور 120 کی اننگز کھیلیں۔


سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا 40 ویں سالگرہ سے صرف 5 ماہ پہلے اور اپنے کیریئر کا آخری فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں، مگر ان کی جانب سے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سرے کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے وہ مسلسل 5 فرسٹ کلاس سنچریاں اسکور کرنے والے تاریخ کے آٹھویں کرکٹر بن گئے، انھوں نے کائونٹی چیمپئن شپ میں گزشتہ 4 میچز کے دوران 136، 105، 114 اور 120 کی اننگز کھیلی تھیں، اب ایسیکس کے خلاف جاری میچ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری جڑ دی.