پاکستانی ڈیزائنر نے شلپاشیٹھی کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستانی ڈیزائنر نے شلپاشیٹھی کی خدمات حاصل کرلیں

لندن: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے پاکستانی ڈیزائنر ٹینا درانی کیساتھ ایک برائیڈل شوٹ پر کام کرنے کے بعد اب پاکستانی ڈیزائنر سائرہ رضوان نے بھی اپنے برائیڈل شوٹ کیلئے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی خدمات حاصل کرلیں۔

لندن میں ہونیوالے اس شوٹ کی تصاویر ایشیانا ویڈنگ میگزین میں شائع ہوں گی۔اپنے برائیڈل شوٹ کے حوالے سے سائرہ رضوان نے بتایا کہ شلپا کیساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ بھارت کی ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جو مجھے بہت پسند ہیں ۔انہوں نے کہا اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ۔