سرحدعبورکرنیوالے پاکستانی نوجوان کو امرتسر جیل بھیج دیا گیا

 سرحدعبورکرنیوالے پاکستانی نوجوان کو امرتسر جیل بھیج دیا گیا

نئی دہلی: لاہورکے واہگہ بارڈرکے راستے سرحدعبورکرنیوالے پاکستانی نوجوان کو امرتسرکی مقامی عدالت کے حکم پرجوڈیشل ریمانڈپر9 جون تک جیل بھیج دیا ہے۔،مینگورہ سوات کا رہائشی عبداللہ نے 25 مئی کو جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈسے چندلمحے پہلے اچانک زیرولائن عبورکرلی تھی ۔


پنجاب رینجرزنے نوجوان کی واپسی کامطالبہ کیا لیکن بھارت کی بی ایس ایف اہلکاروں نے بتایا کہ اعلی حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی نوجوان کوواپس کیا جائیگا۔تاہم آج بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس نے عبداللہ کو واپس کرنے کی بجائے اسے امرتسر کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں اسے جوڈیشل ریمانڈپر9 جون تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔بی ایس ایف کے مطابق عدنان شاہ کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹ اور 9 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

پنجاب رینجرز ذرائع نے اپنا نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے پر 'وائس آف امریکہ' کو بتایا کہ رینجرز حکام نے 25 مئی کو ڈیوٹی پر موجود دو اہلکاروں کے خلاف فرائض سے غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔پنجاب رینجرزعبداللہ کے اہل خانہ کا بھی پتا چلانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔