فیصل آباد میں چکن پاکس کے مزید 67 مریض سامنے آگئے

فیصل آباد میں چکن پاکس کے مزید 67 مریض سامنے آگئے

فیصل آباد:  چکن پاکس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چکن پاکس میں مبتلا مزید 67 مریض سامنے آگئے ۔گزشتہ 5ماہ کے دوران چکن پاکس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں چکن پاکس کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔بیشتر مریضوں کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ پانچ مریض الائیڈ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے۔ گزشتہ 5ماہ کے دوران چکن پاکس میں مبتلا 1506مریضوں کو سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا جن میں سے 1440کا تعلق فیصل آباد اور 66کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔

اس دوران الائیڈ اسپتال میں 256مریض لائے گئے جن میں سے 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نوازش گورائیہ کا کہنا ہے کہ چکن پاکس سے بچائو کیلئے مریضوں کے اہلخانہ کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں