ذبح  پر پابندی ،مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجا بڑے گوشت کی دعوتیں شروع

ذبح  پر پابندی ،مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجا بڑے گوشت کی دعوتیں شروع

کیرالہ: بھارت میں ذبح کیلئے جانوروں کی فروخت پر پابندی کے مودی حکومت کے فیصلے کیخلاف لوگوں نے کئی علاقوں میں بڑا گوشت کھانے کی دعوتوں کا اہتمام کرنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذبح کیلئے جانوروں کی فروخت پر پابندی کے مودی حکومت کے فیصلے کیخلاف احتجاجا بھارتی ریاست کیرالہ کے کئی علاقوں میں بڑا گوشت کھانے کی دعوتوں کا اہتمام کیا گیا ۔
کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا اور کانگریس کے مختلف دھڑوں نے کیرالہ بھر میں بڑے گوشت کی دعوتوں کا اہتمام کیا ، مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا ۔ کئی مظاہرین نے سڑکوں پر بڑے گوشت کی ڈشیں تیار کیں اور شرکا کو پیش کیں ۔

یاد رہے مودی حکومت نے بھارت کے انتہا پسند چہرے کو پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے اور 1947 میں پاکستان بننا اور دوقومی نظریے کی سچائی کو خود مودی سرکار نے ثابت کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں