عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے،عمران خان

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے برہان وانی کے جانشین سمیت 12 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوںکا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔عمران خان نے اپنے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی سیاست میں بھارت کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا میں برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت 12افراد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد وہاں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں