دوران سفر روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟ اہم ترین فتویٰ جاری ہوگیا

دوران سفر روزہ چھوڑ سکتے ہیں؟ اہم ترین فتویٰ جاری ہوگیا

دبئی : روزہ رکھنا بنیادی ترین دینی فرائض میں شامل ہے لیکن بعض صورتوں میں اس فرض کی ادائیگی لازم نہیں، اور ایک مخصوص مسافت سے زائد سفر بھی ان صورتوں میں شامل ہے۔دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل کا کہنا تھا کہ اگر ایک دن کا سفر 78 کلومیٹر سے زائد مسافت پر محیط ہے تو مسافر کو اجازت ہے کہ روزہ نہ رکھے،
تاہم اگر مسافر سفر کو اپنے لئے مشکل نہیں پاتا تو روزہ رکھ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانے وقتوں میں سفر آسان نہ تھا مگر اب بہت سہولت ہوگئی ہے تو بہتر یہی ہے کہ سفر کے باوجود روزہ رکھا جائے.

مصنف کے بارے میں