وسیم اکرم ، محمد آصف کاسامناکرنے میں بہت مشکل پیش آتی تھی، شاہد آفریدی

 وسیم اکرم ، محمد آصف کاسامناکرنے میں بہت مشکل پیش آتی تھی، شاہد آفریدی

کراچی : سابق کپتان وسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اور محمد آصف ایسے بالر تھے کہ اگر ان کا سامنا کرتا تو بہت مشکل پیش آتی۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں میک گرا، کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش کاسامنا کرنا مشکل ہوتا تھا۔


شاہد آفریدی کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے قومی بالرز کا بہت کم سامنا کیا ہے مگر وسیم اکرم ملک کے سب سے بہترین بالر ہیں اور محمد آصف کو بھی نئی گیند کو ان اور آئوٹ سوئنگ کرنے کا فن خوب آتا تھا مگر اس نے بہت بڑی غلطی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر میک گرا، ویسٹ انڈین کرکٹر ز کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش وغیرہ شامل تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

نیوویب ڈیسک< News Source