ماں بننا بہت مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے, شیلپا شیٹھی

ماں بننا بہت مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے, شلپا شیٹھی

ماں بننا بہت مشکل اور تھکا دینے والا کام ہے, شیلپا شیٹھی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹھی با صلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ  بہترین ماں اورایک پروڈکشن ہاوس کی مالکن بھی ہیں، وہ اپنے 5 سالہ بیٹے ویان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گھرمیں رہ کربچوں کی دیکھ بھال کرنا تھکا دینے والا مشکل کام ہے لیکن وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ ماں ہونے کے باوجود بھی کام کر رہی ہیں۔

شیلپا شیٹھی نے گھریلو خواتین کے بارے میں اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خواتین کی بہت عزت کرتی ہیں کیونکہ یہ ایک فل ٹائم جاب ہے جس میں خواتین کو نہ آرام کرنے کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی چھٹی ملتی ہے جب کہ مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو پورا دن کام کرنے کے پیسے بھی نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بہت مشکل نوکری ہے، خواتین مردوں کے مقابلے میں بہترین کام کرتی ہیں اور کسی بھی کام سے گھبراتی نہیں بلکہ ایک وقت میں کئی کام انجام دیتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں