شہر لزبن میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

شہر لزبن میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

لزبن :پرتگال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت لزبن کے اسپتال میں چار ماہ سے دماغی طور پر مردہ خاتون نے سیزرین سیکشن میں 32 ہفتوں کے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اس کا وزن 2.35 کلوگرام ہے۔

اس خاتون کو 20 فروری کو دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اس وقت وہ خاتون حاملہ تھی اور طبی معائنوں سے سامنے آیا تھا کہ اس کا بچہ صحت مند حالت میں ہے جس کے بعد اس بچے کے والد نے خاتون کو اسی حالت میں رکھنے کی حامی بھری تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں