بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی

بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی

نئی دہلی:بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی ۔بھار تی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہارشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شخص نے اپنی بیوی کو پنکھا بند کرنے پر تین طلاقیں دے دیں ۔بیوی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھ سے کچھ پوچھنا تھا ،جس کمرے میں شوہر لیٹا ہوا تھا وہاں پنکھے کی آواز بہت زیادہ تھی ۔
مجھے لگا کہ وہ میری آواز نہیں سن پا رہا اس لیے پنکھا بند کردیا جس پر وہ غصے میں آگیا اور ایک ہمسائے کو بلا لایا اور پھر اس نے ہمسائے اور میری بیٹی کو گواہ بنا کر مجھے طلاق دے دی ۔یہ واقعہ تین سال پہلے پیش آیا لیکن ایک ماہ قبل شوہر نے مقامی این جی او کو بتا یا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں