کراچی، خاتون نے گھر کو آگ لگا کر 8 افراد کو ابدی نیند سُلا دی

کراچی، خاتون نے گھر کو آگ لگا کر 8 افراد کو ابدی نیند سُلا دی
کیپشن: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ملنگ گوٹھ میں ذہنی مریضہ نے گھر کو آگ لگا دی۔۔۔۔فوٹو/اسکرین گریب

کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ملنگ گوٹھ میں ذہنی مریضہ نے گھر کو آگ لگا دی۔ آتشزدگی کے باعث گلزارہ بی بی سمیت  8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

رات گئے کمرے میں سب سو رہے تھے جیسے ہی شوہر باہر گیا۔ گلزارہ بی بی نے آگ لگا دی۔ آگ ایسی لگی کے پورا آشیانہ لپیٹ میں لے لیا۔ 8 افراد جن میں 25 سالہ نائلہ، 15 سالہ نازیہ، 7 سالہ رقیہ، 8 سالہ ریحان، 22 سالہ ظفر، طیب، اقصی اور خود گلزارہ بی بی جان سے گئے جبکہ ایک بیٹا ساجد ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

 مزید پڑھیں: نواز شریف کا عیدالفطر اہلیہ بیگم کلثوم نواز کیساتھ منانے کا فیصلہ

گھر میں آگ پھیلی تو اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس پر قابو پانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق شوہر علی بخش کا کہنا ہے کہ کمرے سے باہر آتے ہی گلزارا بی بی نے کمرے اور کھڑکیاں اندر سے بند کر لی تھیں۔ پولیس نے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں