2018 میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے، وزیراعظم

2018 میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے، وزیراعظم
کیپشن: کپاس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت میں کمی آئی ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فوتو/اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کی 5 سال کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا 2013  میں صنعتی ترقی اعشاریہ 75 فیصد تھی لیکن 2018 میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے۔ برآمدات 22 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد پر آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور 2013 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7.75 فیصد تھی لیکن 2018 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.77 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ہوں گے

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت میں کمی آئی ہے اور 2013 میں چاول کی پیداوار 5.4 میلن ٹن تھی اب پیداوار 7.44 ملین ٹن ہے۔ اس کے علاوہ 2018 میں خدمات کے شعبے کی شرح 6.4 فیصد ہے اور گروتھ 1.3 فیصد تھی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا رواں سال غیر ملکی زرمبادلہ 16.23 ارب ڈالر ہے جو پہلے 11.26 ارب ڈالر تھے اور ترسیلات زر میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نجی سرمایہ کاری 2.2 سے بڑھ کر 3.7 ٹریلین ڈالر پر آئی جبکہ 2013 میں فی کس آمدن 1234 ڈالر تھی تاہم 2018 میں فی کس آمدن 1641 ڈالر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں