جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاؤں میں پنکچر کے پیسے مانگنے پر غریب محنت کش کی ٹانگ توڑ دی

جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاؤں میں پنکچر کے پیسے مانگنے پر غریب محنت کش کی ٹانگ توڑ دی
کیپشن: بااثر شخص پولیس کی گرفت میں ننہ آسکا

جلال پور بھٹیاں(محمد زاہد منیر  نمائندہ نیو نیوزسے ) جلالپور بھٹیاں کے نواحی علاقے اڈا خانپور پر پنکچر کے پیسے مانگنے پر چودھریو ں نے محنت کش پر غنڈہ گردی کی اڈا خانپور پر وسیم اورابوبکرنے محنت کی دوکان علی پر ساتھیوں کے ساتھ دھاوا بول کر لوہے کے راڈوں سے شدید تشدد کیا۔

تشدد سے محنت کش کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ کیااوراس کا سامان دوکان سے باہر روڈ پر پھینک دیا محنت کش کو 1122 نے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا دوکانداروں نے وزیر آباد روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا دوکانداروں کا کہنا ہے کہ چودھری کہتے ہیں کہ ہمارا بھائی سب انسپکٹر ہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا دوکانداروں نے اعلی حکام سے ان غنڈہ گرد عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔