نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےناصرسعید کھوسہ کا نام فائنل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےناصرسعید کھوسہ کا نام فائنل
کیپشن: فوٹو: سکرین شاٹ

لاہور :  پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےناصرسعید کھوسہ کا نام فائنل کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ناصر کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر بھی اتفاق ہوگیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں محمو دالرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں امن وامان بھی قائم رہے۔ملک کوجمہوری نظام کے ذریعے ترقی پرگامزن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نامزد منظورآفریدی کا نام ڈراپ

انہوں نے کہاکہ میں میاں محمود الرشید کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے تعاون کیا۔ناصر سعید کھوسہ شفاف الیکشن کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں