ٹیسٹ رینکنگ : پاکستانی کھلاڑیوں کو کارکردگی کا صلہ مل گیا

ٹیسٹ رینکنگ : پاکستانی کھلاڑیوں کو کارکردگی کا صلہ مل گیا
فوٹو: فائل

دبئی : پاکستان اور انگلینڈ کا لارڈز میں کھیلا جانے والے ٹیسٹ میچ مکمل ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔


نئی رینکنگ کے مطابق میچ میں 8 وکٹیں لینے والے محمد عباس کی بولنگ رینکنگ میں 9 درجے بہتری آئی ہے اور وہ 29 سے 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں ،اسی طرح 5 وکٹیں لینے والے محمد عامر 5 درجے بہتری کے ساتھ 32ویں اور 4 وکٹیں لینے والے حسن علی 26 درجے ترقی کرکے 61ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔لارڈز ٹیسٹ : آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے اسد شفیق، حارث سہیل اور بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے تاہم تینوں بیٹسمین بدستور 50ویں پوزیشن سے بھی نیچے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے 70رنز کی اننگز کھیلنے والے السٹر کک کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے اور وہ 16ویں سے 15ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔  پاکستان کی انگلینڈ  کیخلاف جیت پر کوئی حیرت نہیں ہوئی، کیون پیٹرسن

اسی طرح لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا البتہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر پاکستان ساتویں سے پانچویں اور انگلینڈ پانچویں سے ساتویں پوزیشن پر چلا جائے گا۔ تاہم اگر سیریز برابر رہی تو پھر دونوں ٹیموں کی رینکنگ کوئی تبدیلی نہیں ا?ئے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے لیڈز میں شروع ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں