دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے والے بابر اعظم کل وطن واپس لوٹیں گے

دورہ انگلینڈ سے باہر ہونے والے بابر اعظم کل وطن واپس لوٹیں گے
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لندن: لارڈز ٹیسٹ کے دوران بازو پر گیند لگنے سے فریکچر کا شکار ہونے والے بابر اعظم کو لندن میں قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ کل صبح لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ لندن سے منگل کی صبح براستہ دبئی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے جب کہ قومی ٹیم اسی روز دوسرے ٹیسٹ کے لئے لیڈز روانہ ہو رہی ہے۔پاکستان کے لئے 13ٹیسٹ 41 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کی درخواست نہیں دی۔پاکستان ٹیم 15 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ اب منگل کو لیڈز جا رہی ہے، جہاں دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔لارڈز ٹیسٹ:پاکستان کو پہلی اننگز میں166 رنز کی برتری حاصل،بابر اعظم انجرڈ ہوکر سیریز سے باہر

واضح رہے کہ بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن بین اسٹورک کی ایک تیز گیند بائیں کلائی پر لگنے کے سبب فریکچر کے باعث قریباً دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں