45 دن بیٹری ٹائم کیساتھ لینوو کا نیا فون سامنے آگیا

45 دن بیٹری ٹائم کیساتھ لینوو کا نیا فون سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

بیجنگ: مایہ ناز چینی ٹیکنالوجی کمپنی ”لینوو “ کے سی ای او چانگ چینگ نے آنے والے ”لینوو زیڈ 5 “ فلیگ شپ کے بارے میں کچھ تفصیل شیئر کی ہے۔فون کی بیٹری سٹینڈ بائی موڈ میں 45 دن تک چلے گی۔

ا±ن کا کہنا ہے کہ اس اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو تقریباً 100 فیصد ہے۔ چانگ چینگ نے جو حالیہ تفصیل شیئر کی ہے وہ ناقابل یقین لگتی ہے۔ اس فون کی بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے تو چانگ چینگ نے بتا دیا ہے لیکن انہوں نے بیٹری کی گنجائش کے بارے میں نہیں بتایا۔

فی الوقت بیٹری کی گنجائش بڑھا کر بھی 45 دن بیٹری ٹائمنگ حاصل نہیں کی جا سکتی۔ لینوو نے اس سلسلے میں بیٹری کی گنجاش بڑھانے کے ساتھ ساتھ سافٹ وئیر کو بھی آپٹمائز کیا ہوگا یا ہوسکتا ہے کہ اس سلسلے میں مشین لرننگ کا استعمال کیا جائے۔