پیپلز پارٹی اس دفعہ تیر نہیں بلکہ کس انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی؟ حیران کن خبر

پیپلز پارٹی اس دفعہ تیر نہیں بلکہ کس انتخابی نشان سے الیکشن لڑے گی؟ حیران کن خبر
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان "تلوار" حاصل کرنے کا فیصلہ، کل الیکشن کمیشن میں درخواست پر باقاعدہ سماعت ہوگی۔

نیئر بخاری نے تلوار نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی، پیپلز پارٹی نے 1970 اور 1977 میں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا، بعد میں "تلوار" نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے تلوار نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دشمن کو اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
 واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کہ بعد پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ڈیرہ مراد جمالی: مین بازار میں بم دھماکا، متعدد افراد زخمی
 یاد رہے کہ ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف بالترتیب شیر اور بلے کے نشان سے ہی الیکشن لڑیں گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں