بچوں کی شاہی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

بچوں کی شاہی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: image by facebook

لندن : برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی کے بعد اب بچوں کی ایک شاہی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔


نیویارک کی ٹریسیا میسرروکس نامی فوٹوگرافر نے ٹوڈلوڈ اسٹوڈیو میں نئے فوٹو شوٹ کے لیے مقبول شاہی شادی کی تھیم کا انتخاب کیا اور بچوں کو شاہی ملبوسات میں تیار کیا۔

7 سالہ نائیہ اوٹیرو نے میگھن مارکل کی طرح گاؤن زیب تن کیا جب کہ 6 سالہ اینڈریو رابرٹ برطانوی شہزادے ہیری بنے , دونوں بچوں نے شاہی جوڑے کی شاندار نقل کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں ساتھ ہی ان کی طرح واک بھی کی۔

معصوم نائیہ اوٹیرو کا کہنا ہے کہ میگھن بہت خوبصورت ہیں اور شہزادے ہیری سے شادی کرنا ایک اعزاز ہے جیسے ان کا لباس پہننا ہے۔

  

دلچسپ بات یہ کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی بھی نقل کی گئی جن میں میگھن کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ، شہزادے چارلس اور ان کی اہلیہ کیمیلا، بشپ مائیکل بروس کری اور سیلسٹ شیکو کینی میسون بھی شامل تھے۔

  

فوٹو شوٹ میں شریک بچوں کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔

  

شاہی شادی کا ’چھوٹو ایڈیشن‘ تیار کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ شادی کی ساری تیاری میں 48 گھنٹے کا وقت لگا اور یہ کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔