خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا، دھونی

خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا، دھونی
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی : بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، جب تک فٹ ہوں کھیل جاری رکھوں گا اور خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔مودی سرکار کا پاک بھارت سیریز کیلئے چونکا دینے والا اقدام

اپنے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ ہم اکثر عمر کے بارے میں بات کرتے ہیں جبکہ فٹنس زیادہ اہم ہوتی ہے، انہوں نے کرکٹر رائیڈو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 32 سال کے ہیں اور وہ ان میں سے ایک ہیں جوکہ پوری فیلڈ کور کرنے میں ماہر ہیں ا گرچے وہ چند میچز کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 36 برس کی عمر ہونے کے باوجود میں مکمل طور پر فٹ ہوں، میں نے جب خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں