ضلعی انتظامیہ نے عوام دوست ای ۔گورننس5 ماڈرن موبائل فون ایپس کے علاوہ سلام سیالکوٹ ہیلپ لائن کا کامیابی سے آغاز کر دیا

ضلعی انتظامیہ نے عوام دوست ای ۔گورننس5 ماڈرن موبائل فون ایپس کے علاوہ سلام سیالکوٹ ہیلپ لائن کا کامیابی سے آغاز کر دیا


سیالکوٹ:ضلعی انتظامیہ نے عوام دوست ای ۔گورننس5 ماڈرن موبائل فون ایپس کے علاوہ سلام سیالکوٹ ہیلپ لائن کا کامیابی سے آغاز کیا ہے ۔ ”©©قیمت سیالکوٹ، صاف ستھرا سیالکوٹ ، سیالکوٹ پیشنٹ ریفرل سسٹم، سرکار سیالکوٹ اور سیالکوٹ لٹی گیشن ٹریکنگ سسٹم “ اینڈرائڈ موبائل ایپس گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہیں جہاں سے ان کو بالکل مفت آسانی سے ڈاو¿ن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔

ان موبائل ایپ کے متعارف کروانے کا مقصد شہریوں کو مختلف صوبائی محکموںکے متعلق مکمل معلومات اور ان کے متعلقہ شکایات کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ ان موبائل ایپس پر صارف کی شکایت کے ازالہ کیلئے ایک مربوط میکنیزم بنایا گیا ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ شہزاد احمد ورک نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں موبائل ایپس کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر قذافی اسلم اورپروفیسر عبدالرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر قذافی اسلم نے موبائل ایپس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ قیمت موبائل ایپ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کیلئے تیار کی گئی ہے ۔ صارف اِدھر اپنی شکایات” قیمت سیالکوٹ “پر درج کرے گا تو اُدھر متعلقہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹ تک ان کی شکایت پہنچ جائے گی اور24گھنٹوں کے اندرشکایت کنندہ کے شکایت پر ایکشن ہوگا اور بذریعہ ایس ایم ایس شکایت کنندہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایس این اے نے بتایا کہ سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشنل ایریا میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی حدود کے اندر ”صاف ستھرا سیالکوٹ“ موبائل ایپ پر بذریعہ تصویر کی گئی شکایت کا 4گھنٹے میں ازالہ کیا جائے گا۔ ”سیالکوٹ پیشنٹ ریفرل سسٹم“ موبائل ایپ مریض کو بی ایچ یو سے آر ایچ سی یا آر ایچ سی سے ٹی ایچ کیو یا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض کے پہنچنے سے پہلے ہی پیشگی انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے اس کی بدولت بروقت علاج ، ایمبولینس سروس اور ہسپتال میں بستر کی دستیابی کے علاوہ ہمہ وقت میڈیکل افسران اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سرکارسیالکوٹ موبائل ایپ پر محکمہ مال ، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور محکمہ لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ تمام افسران اور اہلکاران کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ ان محکموں کے کسی بھی افسر یا اہلکار سے رابطہ کیلئے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبر پر فوری کال کی سہولت بھی میسر ہے نیز شہری سرکاری اہلکاروں کے رویے سے متعلق اظہار رائے کرسکتے ہیں ۔ ”سیالکوٹ لٹی گیشن ٹریکنگ سسٹم “کے ذریعے ضلع سیالکوٹ کی تمام ریونیو کورٹ کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا ہے سائلین کو مقدمے کی اگلی پیشی ، دلائل، حکم امتناعی اور فیصلے سے متعلق معلومات گھر بیٹھے بغیر کسی معاوضہ سے دستیاب ہونگی نیز ریونیو کی تمام عدالتوں میں وراثتی تقسیم، انتقال زمین، بیع اوردرستگی ریکارڈ پر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔ ڈی آئی او شہزاد احمد ورک نے کہاکہ موبائل ایپس کے علاوہ سلام سیالکوٹ ہیلپ لائن 080015050بھی متعارف کروائی ہے جہاں پر شہری کام کرکے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے متعلق مکمل رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طالب علم ناصرف خود ان سروسز سے استفادہ حاصل کریں بلکہ شہریوں میں اس سلسلہ میں آگاہی دیں